Published: 08-12-2022
جاوا: انڈونیشیا کے ایک پولیس اسٹیشن میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس میں ایک پولیس افسر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں اُس وقت داخل ہونے کی کوشش کی جب وہاں بڑی تعداد میں اہلکار ’رول کال‘ پر تھے۔مشکوک شخص نے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکا جس پر مڈ بھیڑ ہوگئی اور اُس نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔خود کش دھماکے میں پولیس افسر جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار اور راہگیر بھی شامل ہیں۔ ایک اور دھماکا خیز مواد بھی قریب سے ملا جو پھٹنے سے رہ گیا تھا۔تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے اور خودکش بمبار کی شناخت کا عمل جاری ہے۔