بھارت میں باپ نے ناجائز تعلق پکڑے جانے پر بیٹے کو قتل کر دیا

Published: 12-12-2022

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں باپ نے اپنے ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق باپ نے 15 سالہ بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر ایک کنویں میں پھینک دیا لیکن بیٹے کے بچ جانے کے خوف سے اسے کنویں سے نکال کر گلہ گھونٹ کر قریبی کھیت میں پھینک دیا۔میڈیا کے مطابق ضلع دیواس میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا ڈراپ سین اس وقت ہوا پولیس کو بروقت اطلاع ملی اور تفتیش کے دوران سنگدل باپ نے اقرار کیا کہ اس نے اپنے بیٹے کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق بیٹے کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے باپ نے بتایا کہ اس کے کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اس کے بیٹے نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔پولیس کے مطابق باپ نے حقیقت کو پوشیدہ رکھنے کے لیے انتہائی قدم اٹھایا اور بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر 400 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیا بعدازاں گلادبا کر قتل کر ڈالا اور لاش کھیتوں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی۔

اشتہارات