بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 31افراد ہلاک

Published: 16-12-2022

Cinque Terre

بہار: بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 31 افراد ہلاک جبکہ بیشتر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شراب نوشی سے مرنے والے بیشتر افراد کا تعلق ریاست بہار کے دو الگ الگ گاؤں سے ہے، قریبی افراد کے مطابق شراب پینے والوں نے ابتدائی طور پر الٹیاں شروع کیں جس کے نتیجے میں فوری اموات ہوئیں جبکہ بعض ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شراب سے متاثر بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، شراب نوشی کے بعد ہسپتال میں زیر علاج متاثراہ افراد کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق غیر قانونی طور شراب فرخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں مشتبہ افراد کو حراست می بھی لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ برس ریاست پنجاب میں ایک تقریب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اشتہارات