ایران میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر حملہ؛ 4 ہلاک

Published: 20-12-2022

Cinque Terre

تہران: ایران میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار وں کو ہلاک کردیا اور کارروائی کے بعد پڑوسی ملک فرار ہوگئے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح حملہ آوروں نے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کا جواب دینے کے لیے مزید نفری پہنچی جس پر مسلح ملزمان پروسی ملک فرار ہوگئے۔حملے میں پاسداران انقلاب کے ہلاک ہونے والے اہلکار صوبے زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی ذمہ داری پر مامور اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں۔خیال رہے کہ زاہدان میں پاسداران انقلاب کے اہلکار کی چیک پوسٹ میں ایک نوجوان لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے بعد سے حالات کافی کشیدہ ہیں۔واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سیستان بلوچستان تک بھی پہنچ گئے اور پاسداران انقلاب کی بھاری نفری کو تعینات کرنا پڑا تھا۔

اشتہارات