جاپان کا ٹوکیو چھوڑنے والے خاندانوں کو فی بچہ 17 لاکھ دینے کا اعلان

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

 ٹوکیو: جاپانی حکومت نے ٹوکیو سے ہجرت کرنے والے ہر خاندان کو فی بچہ 17 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو فی بچہ 10 لاکھ ین (17 لاکھ روپے) دینے کا مقصد ملک کے دیگر حصّوں کو آباد کرنا اور ساڑھے 3 کروڑ نفوس پر مشتمل ٹوکیو کی آبادی میں کمی لانا ہے۔جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ اس اقدام کے عوام کا معیار زندگی اور رویے تبدیل تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔وفاقی حکومت کی کامیابی کیلئے جاپان کی 1300 بلدیاتی اداروإ نے بھی اسکیم میں شمولیت اختیار کی ہے جو اسکیم میں استعمال ہونے والی رقم کا 50 فیصد ادا کریں گی جب کہ باقی پچاس فیصد مرکزی حکومت دے گی۔اس اسکیم کا حصہ بننے والے خاندانوں کو گریٹر ٹوکیو سے باہر جانا ہوگا اور اپنے نئے گھروں میں پانچ سال گزارنا ہوں گے، البتہ وہ شہر کی سرحد میں واقع پہاڑی حصوں میں بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔حکومتی اسکیم کا حصّہ بننے والے خاندان کے ملازمت پیشہ افراد کو نئی جگہ ملازمت کرنا ہوگی اور اگر خاندان کا کوئی فرد پرانی ملازمت کو ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے تو گھر میں رہ کر ملازمت کو انجام دینا ہوں یا پھر نئے علاقے میں کوئی کاروبار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ماضی میں حکومت نے اپریل 2022 میں ٹوکیو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں جانے والے خاندانوں کو فی بچہ 3 لاکھ ین دینے کا اعلان کیا تھا۔

اشتہارات