Published: 06-01-2023
تہران: فرانسیسی ہفت روزہ چارلی ہیبڈو میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا خاکہ شائع ہونے کے بعد تہران نے ملک میں قائم فرانسیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پہلے اقدام کے طور پر وزارت ایران میں فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ (آئی ایف آر آئی) کی سرگرمیوں کو ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کو ’نفرت پھیلانے والے مصنفین‘ کو قابل گرفت ٹھہرانا چاہیے۔ ایران نے فرانس میں ’اسلام دشمنی اور اسلامو فوبیا کے خلاف ایک سنجیدہ جدوجہد” کا مطالبہ بھی کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ فرانس کو آزادی اظہار کے بہانے دوسرے مسلم ممالک اور اقوام کے تقدس کی توہین کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔