Published: 06-01-2023
رام اللہ: شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فورسز نے نام نہاد چھاپے کے دوران 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 16 سالہ امیر ابو زیتون کو سر پر گولی مار کر شہید کیا گیا۔یکم جنوری سے اب تک مغربی کنارے میں شہید ہونے والے ابو زیتون چوتھے فلسطینی ہیں جبکہ گزشتہ سال 170 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ منگل کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے 15 سالہ فلسطینی کو شہید کیا گیا تھا۔چھاپے کے دوران دو فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ دو فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا۔