سعودی عرب؛ ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی

Published: 07-01-2023

Cinque Terre

ریاض: سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر کھلنے والی ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری شاپس میں صرف ان مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہوگی جن کی اجازت مملکت میں بھی ہے اور شراب ملک میں ممنوع ہے۔

اشتہارات