بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

Published: 09-01-2023

Cinque Terre

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔قابض بھارتی فوج نے رات بھر سرچ آپریشن جاری رکھا اور اس دوران ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ موبائل اور ٹیلی فون سروس بھی منقطع کردی گئیں۔جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا اور نہتے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج نے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ شہدا کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے مجموعی طور پر 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا اور ان تمام نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد تشدد کرکے شہید کیا گیا تھا۔

اشتہارات