بھارت؛ خاتون کی ساڑھی پہن کر جم میں ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل

Published: 09-01-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون کی جم میں ساڑھی پہن کر ورزش کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی وب سائٹ انسٹاگرام میں رینا سنگھ فٹنس نامی اکاؤنٹس سے ایک خاتون کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں انھیں جم میں ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ خاتون نے ورزش کے وقت جم کا ڈریس پہننے کے بجائے روایتی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔عمومی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ساڑھی پہن کر روز مرہ کے کام کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے لیکن خاتون نے ساڑھی میں ورزش کرکے سب کو حیران کردیا۔اس ویڈیو کو دس لاکھ کے قریب افراد نے لائیک کیا اور اب تک اس ویڈیو کو 3 کروڑ 30 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔صارفین میں زیادہ تر افراد نے خاتون کو سراہا تاہم کچھ نے جم میں ساڑھی پہن کر ورزش کرنے پر اعتراض بھی کیا۔

اشتہارات