میانمار کے فضائی طیاروں کی بھارتی علاقے میں باغیوں کے کیمپ پر بمباری

Published: 12-01-2023

Cinque Terre

برما: میانمار کے جنگی طیاروں نے بھارت حدود میں قائم متنازع سرحدی علاقے تھانتلانگ میں باغیوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے جس میں ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔شاہدین سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار نے بھارت سے جڑے سرحدی علاقے اور بھارتی فضائی حدود میں کارروائی کر کے ’چن نیشنل آرمی‘ کے ٹھکانوں کو جدید لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔حملے میں خواتین سمیت باغی تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی اس کی حتمی تعداد سامنے نہیں آسکی۔ فضائی حملے میں باغیوں کی تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈکوارٹر کی متعدد عمارات، گھر تباہ ہوئے۔میانمار کے محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے مکتی باہنیوں کی طرز پر 1988 سے تربیتی کیمپ قائم کیا ہوا ہے، جس کا مقصد دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام پھیلنا ہے۔ یہ نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح کیمپ ہے، جس کے کارندوں نے میانمار میں دہشت گردی کی وارداتیں بھی کیں ہیں۔محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ میانمار کی حکومت نے متعدد بار خبردار کرنے کے بعد تنگ آ کر بڑا ایکشن لیا ہے، بھارت دہشت گردوں کو ہتھیار، تربیت و دیگر وسائل فراہم کرنے کے لیے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا، کچھ عرصہ قبل اکانومسٹ نے 44 بھارتی بینکوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا تھا. یہ مشکوک ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کی گئی تھیں۔

اشتہارات