برطانیہ کے سابق فوجی افسر کا 24 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

Published: 17-01-2023

Cinque Terre

 لندن: برطانیہ میں میٹرو پولیٹن پولیس کے افسر ڈیوڈ کیرک پر 18 سالہ ملازمت کے دوران 80 سے زائد جنسی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے جس میں ملزم نے 24 خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی فوج میں ملازمت کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسر کو متعدد شکایات سامنے آنے پر اکتوبر 2001 میں معطل کردیا گیا تھا۔ڈیوڈ نامی افسر نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے خواتین سے تعلق بنایا اور پولیس عہدیدار ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور پھر اعتماد حاصل کرنے کے بعد انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالتا۔سابق فوجی صرف خواتین کو زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا بلکہ تشدد بھی کرتا اور کئی خواتین پر پیشاب بھی کیا۔ جن خواتین نے اس عمل سے منع کیا انھیں مارا پیٹا اور جیل میں بند کرنے کی دھمکی دی۔جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد ڈیوڈ ان خواتین کو الگ مقام پر رکھتا اور انھیں نہ تو گھر والوں سے ملنے دیتا اور نہ بچوں سے بات کرنے کی اجازت ہوتی تھی وہ ان خواتین پر بیلٹ کوڑے کی طرح برساتا تھا۔عدالت نے 80 سے زائد جنسی جرائم کے الزامات پر جرح جاری رکھی تو ملزم نے 24 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا جس پر عدالت نے مزید خواتین کو سامنے آنے کی دعوت دی ہے۔دوسری جانب میٹ پولیس نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے افسر کی حرکتوں پر شرمندہ ہیں جنھیں کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کو یقینی بنائیں گے۔

اشتہارات