سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published: 27-01-2023

Cinque Terre

ریاض: سعودی عرب میں حکام نے بڑی مقدر میں ایمفیٹامین (نشہ آور) گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جی ڈی این سی) نے کہا کہ ادارے نے بڑی مقدار میں ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 40 لاکھ 91 ہزار 250 گولیوں کی کھیپ مویشیوں کے چارے کے بیچ میں چھپائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی قطری حکام اور جدہ میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف زکوٰۃ اینڈ ٹیکس کے تعاون سے کی گئی۔اس میں کہا گیا کہ اردنی اور مصری شہری کو ریاض میں اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اشتہارات