تاریخ پیشی پر آئے ملزم پر سیشن کورٹ میں فائرنگ

Published: 27-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)احاطہ سیشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج ماجد کریم کی عدالت کے باہر فائرنگ سے پیشی پر آئے قتل مقدمہ کاملزم غلام مصطفی زخمی،فائر کرنے والا ملزم محمد غفور کواحاطہ سیشن کورٹ سیکیورٹی نے موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور پولیس تھانہ سول لائن نے کاروائی قانونی کیلئے حراست میں لے لیا۔ملزم سے پسٹل 30بورڈ قبضہ میں لے لیا،یاد رہے کہ پیشی پرآنے والا ملزم غلام مصطفی کے خلاف تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں 3مارچ2021کومقدمہ نمبر55بجرم 302,148,149تعزیرات پاکستان درج ہوا تھا جس کا مدعی محمد غفور تھا جس کی بیوی اور بیٹے کے قتل کیس میں ضمانتی کنفرم ہونے کے بعد غلام مصطفی ایڈیشنل سیشن جج گجرات ماجد کریم کی عدالت میں پیشی پر آیا تھا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مدعی مقدمہ محمد غفور نے فائرکیا جوکہ غلام مصطفی کے دائیں بازو کی کلائی پر لگا جسے زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال ریفر کردیا گیا۔وقوع کے بعد احاطہ سیشن کورٹ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔

اشتہارات