Published: 27-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق سٹی گجرات‘ چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ نے سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا مرکزی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب میں جماعت کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ مسلم لیگ ق مزید منظم انداز میں عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی‘الیکشن کمیشن کے ذریعے آئینی طریقے سے انتخابی عمل مکمل کرتے ہوئے جماعت کے نئے عہدیداران کا انتخاب ایک خوبصورت مثال ہے جسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے‘ امجد پرویز بٹ نے سینیٹر کامل علی آغا کو بلامقابلہ مرکزی سیکرٹری‘ اور باؤ محمد رضوان کو بھی صوبائی جنرل سیکرٹری چنے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔