چوہدری برادران کیساتھ ذات کا نہیں کردار کا اختلاف ہے‘ گجرات کو فتح کرنیکا خواب پورا نہیں ہوگا: چوہدری عابد رضا

Published: 27-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)چوہدری برادران کے ساتھ میرا ذات کا نہیں کردار کا اختلاف ہے‘ انہوں نے 2018میں اقتدار میں آتے ہی طاقت کے بل بوتے پر 30لاکھ کی آبادی والے ضلع کو فتح کرنے کی کوشش کی‘ لوگوں کو بلیک میل کیا‘ مقدمات کی سیاست کے ذریعے لوگو ں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائیں مگر اب حقیقی آزادی کا وقت آ گیا ہے اب انہیں روز عدالتوں کا سامنا کرنا پڑیگا‘ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گجرات میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو بلیک میل کر کے وزارت اعلیٰ حاصل کی‘میرے سیاسی مخالفین کا طرز زندگی ہمیشہ یہی رہا کہ بھائیوں کو بھائیوں سے لڑائی‘ خاندانوں کو تقسیم کیا‘ مگر اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں وہ وقت دور نہیں جب لوگوں کا ہاتھ اور انکا گریبان ہوگا‘ کوٹلہ کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے اور مسلح جتھوں کو کوٹلہ سے بھاگنے پر مجبور کر دیا‘ تمام سیاسی جماعتوں کاانکے ساتھ نظریاتی اختلاف ہے‘یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی کی کال پر جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں کارکنان مختلف مقامات سے شریک ہوئے۔

اشتہارات