تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس کی کاروائی‘ملزمان کے قبضہ سے07عدد رائفلیں،01عدد رپیٹر،02عدد کاریں اور متعدد زندہ روند برآمد

Published: 29-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ ہاشم محمود گجرکی زیرِنگرانی ایس ایچ او تھانہ لدھیوالا وڑائچ سب انسپکٹرعدنان اعجاز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دس کس ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے سات عددرائفلیں،ایک عدد رپیٹر،دو عدد کاریں اور متعدد زندہ روند برآمد کرلیے۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں ارسلان،صدیق،احمد،اشفاق و دیگران شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالا وڑائچ سب انسپکٹر عدنان اعجاز ور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

اشتہارات