ڈپٹی کمشنر گجرات کا عزیز بھٹی ہسپتال‘ ٹراما سنٹر اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

Published: 29-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ٹراما سینٹر اور اراضی ریکارڈ سنٹر گجرات کا دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں، انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھوعزیز بھٹی شہید ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پہنچیاور رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر میں شعبہ ایمرجنسی، پولیس کاؤنٹر، فارمیسی، لیبارٹری، آئی سی یو، آپریشن تھیٹر میں سہولیات کی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انکے لواحقین سے ڈاکٹرز و عملہ کی دستیابی، مفت ادویات، ٹیسٹوں کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے ہدایت کی کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی انتظامیہ دستیاب وسائل کو منظم طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر کہا کہ شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے فوری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کی درخواستوں پر بلاجواز اعتراض نہ لگائے جائیں اراضی ریکارڈ سینٹرز پر انتقالات، فرد اجراء اور ریکارڈ درستگی کے حوالے سے درخواستوں پر عملدرآمد فوری کی جائے شہریوں کو بار بار چکر نہ لگوائے جائیں، ریونیو سے حوالے شہری شکایات کی صورت میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں رابطہ کرسکتے ہیں بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اشتہارات