Published: 29-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔6ملزمان گرفتار،6عدد پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقے منڈیر میں شادی کی تقریب پر کچھ اشخاص آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ SI صغیر بھدر نے SI رانا شفیق اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ فوری ریڈ کر کے ہوائی فائرنگ کرنے والے 6ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔شمریز اقبال ولد عنائیت اللہ سکنہ منڈیر 2۔ محمد جاوید ولد عنائیت اللہ سکنہ منڈیر 3۔ امتیاز احمد ولد غلام مجتبیٰ سکنہ فیصل آباد 4۔ سہیل عباس ولد محمد عباس سکنہ ویرووال 5۔ ولید عباس ولد غلام عباس سکنہ ملک پور چوہدو 6۔ علی رضا ولد ذکا ء اللہ سکنہ چوہے مل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 6عدد پسٹل 30بور برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سنگین جرم ہے جو کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔