Published: 29-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) سابقہ مقدمہ کی رنجش تھانہ صدر گجرات کے علاقہ محلہ چاہ بیری والا میں سپین پلٹ 32 سالہ چوہدری عبدالوہاب کو مخالفین نے فائرنگ کر کے گھر سے باہر اپنے احاطہ میں گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول دو بچوں کا باپ تھا اور دوست کی شادی سے گھر واپس آرہا تھا تھانہ صدر گجرات میں مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم وقاص اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا زرائع کے مطابق ملزمان گاڑی پر آئے اور فائرنگ کی ملزمان پر 25 جنوری کو چوری اور فائرنگ کا مقدمہ بھی درج تھا پولیس کی عدم دلچسپی اور ملزمان کو نہ گرفتار کرنے پر واقعہ رونما ہوا جبکہ مقتول کی ساری فیملی بیرون مختلف ممالک میں مقیم ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گاڑی قبضہ میں لے لی جلد ملزمان گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔