Published: 30-01-2023
بھوبنیشور: بھارتی ریاست اوڈیشا میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی صوبائی وزیر صحت چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشا کے وزیر صحت نابا کشور داس کو گاندھی چوک کے نزدیک اے ایس آئی نے اُس وقت گولی ماری جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔صوبائی وزیر صحت کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اہلکار نے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر براہ راست سینے میں دو گولیاں ماری ماری اور وہ فرار ہوگیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے تو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں ان کے سینے میں اتار دیں۔وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پر فائرنگ کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا اور تفتیشی عمل جاری ہے۔