Published: 30-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری صغیر افضل سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا چارج سنبھالتے ہی دورہ مری، ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے ایکشن پلان پر تفصیلاً بریفنگ دی۔کمشنر راولپنڈی نے کنٹرول روم مری، سیاحوں کے لیے قائم سہولیاتی مراکز سمیت اہم تفریحی مقامات کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف،مشینری اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور برف کو ہٹانے والی تمام مشینری کو مکمل فعال رکھنے، سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو اپنی ذمہ داری مکمل مستعدی اور فرض شناسی سے سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔