رسول رحمتﷺ نے ماں کی گود سے قبر تک حصول علم کا درس دیا:طارق سلیم

Published: 30-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) اسلام کا دامن ہمیشہ علم اور تحقیق سے وابستہ رہا ’رسول رحمت ﷺنے ماں کی گود سے لیکر قبر تک علم حاصل کرنے کا حکم دیا‘ہمارے نبی مہربان ﷺپر پہلی وحی، اقرا بسم ربک الذی خلق،نازل ہوئی‘ قرآن میں پوری ایک صورت القلم کے نام سے ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے صوبائی امیر صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر طارق سلیم نے القلم گرامر سکول حاجیوالا کی سالانہ تقریب طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چوہدری اورنگزیب سی او ایجوکیشن‘نوابزادہ حیدر مہدی‘چوہدری مدثر ڈی ایس پی سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے سکول آمد پر چوہدری محمد فاروق نے سٹاف کے ہمراہ مہمانوں کا شاندار استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئے بچوں کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی جھلک ٹیبلو دیکھ کر مہمانوں نے مسرت کا اظہار کیا خوب داد دی ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف کی تاریخ بڑی شاندار ہے‘ بوعلی سینا‘امام غزالی‘ رومی‘جابر بن حیان‘محمد بن زکریا الرازی‘البیرونی‘ہمارے ہی اسلاف تھے جنہوں نے تاریخ طب علوم وفنون سائنس ریاضی کیمسٹری الجبرا کی دنیا میں کارہائے نمایاں سر انجام دیئے آج بھی ہم نے اقوام عالم کی صفوں میں باوقار کھڑا ہونا ہے توہمیں علوم وفنون میں ترقی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر طارق سلیم نے القلم سکول کی انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی جنہوں نے بچوں میں اعتماد اور ان کی صلاحیتوں کی نشو ونما میں کلیدی کردار ادا کیا اعلی کارکردگی کے حامل بچوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں

اشتہارات