Published: 30-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر،سابق ایم پی اے چوہدری سلیم سرو رجوڑا نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یو سی6 عمرچوک میں ایک بہت بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے مہرسعید الرحمان اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آج ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہر سعید الرحمان اور ان کے صاحبزادوں نے مجھے جو پیار دیا ہے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ تو ایم این اے بننے کے لئے عمران خان کے ساتھ ہوں اور نہ ہی ایم پی بننے کیلئے اور نہ ہی مجھے کسی عہدے کا لالچ ہے۔ مجھے عمران خان سے عشق ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے جتنا اپنے بیوی بچوں سے پیار ہے اس سے بڑھ کر عمران خان سے پیار ہے۔ میں تو عمران خان کے عشق میں مبتلا ہوں۔ وہ ایم این اے کا جس کو بھی ٹکٹ دیں مجھے پسند ہو یا نہ ہو۔ ان کے حکم کی تعمیل ہو گی۔ پچھلے 4 سال بھی بہت زیادہ برداشت کیا۔ 2013 ء سے لے کر 2018 ء تک مجھے زیادہ آسانی تھی۔ خان صاحب کے اوپر جو لوگ مسلط تھے انہوں نے مجھے بہت نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر میں نے ضمیر فروشوں کی طرح یہ نہیں کہا کہ میرے کام نہیں وہ رہے میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں، مجھے ایک صنعتکارا ورلینڈ مافیا کہہ رہا ہے کہ آپ جتنے چاہے پلاٹ لے لیں،دل کیا تو پیسے دے دینا۔ میں نے اُسے کہا کہ میں کروڑوں روپے عمران خان کی جوتی پر وارتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں۔ پارٹی ورکر ہوں کوئی لیڈر نہیں۔ میں عمران خان کا معمولی ادبیٰ کارکن ہوں۔ چوہدری سلیم سرو رجوڑا نے کہا کہ ملک جس حالت میں پہنچ چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بعد صرف عمران خان ہی ہے جو اسے بحرانوں سے نکال سکتا ہے اور وہ آخری امید ہے۔ اگر عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت دیتی تو جو جونکیں ان کے ساتھ چمٹیں تھیں اس کی وجہ سے نظام تبدیل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں وہی لوگ شامل ہوئے جو دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا بندہ آئندہ ہمیں نہیں ملے گا۔ عام انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے۔ انہوں نے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے کام کرنا ہے۔ چوہدری سلیم سرو رجوڑا نے کہا کہ عمران خان نے نئی نسل کو شعور دے دیا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ آنے والا وقت بھی انہی کے ساتھ ہے۔ ہمیں لینڈ کروز،لینڈ مافیا، ڈالہ مافیا کو چھوڑ کر اچھے لوگوں کا انتخاب کرنا چاہئے جو ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ گجرات میں (ن) لیگ فارغ ہے ان کا یہاں کوئی امیدوار نہیں ہے۔ کبھی شافع حسین کا نام سنا جاتا ہے،کبھی سالک حسین کا نام سنا جاتا ہے۔