Published: 01-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) سٹی گجرات میں رکارڈ ترقیاتی کام ہی الیکشن میں کامیابی کا ضامن ہیں چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی نے ہمیشہ گجرات کی تعمیرو ترقی کی بات کی ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کی صدر ثمیرہ الٰہی نے سٹی گجرات کی یونین کونسلز کے سابقہ بلدیاتی نمائندوں و معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ الیکشن چاہے جب بھی ہوں آپ اپنی تیاری کریں اوراپنی اپنی یونین کونسلز میں کارنر میٹینگز کے زریعے کارکنان کو متحرک کریں ثمیرہ الٰہی نے کہا کہ مخالف امیدوا ر چاہے کوئی بھی ہو ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ اہلیان گجرات بخوبی جانتے ہیں کہ شہر میں کام کس نے کروائے ہیں چوہدری پرویز الٰہی جب وزیراعلیٰ بنیں تو انہوں نے گجرات کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کرائے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دلوایاہر یونین کونسل کو خطیر فنڈز دیے ہمیں وقت بہت کم ملاتھا لیکن پھر بھی بہت کام ہوئے ہیں اور جو کام رہ گئے ہیں وہ انشاء اللہ آئندہ ہو جائیں گے ثمیرہ الٰہی نے مزید کہا کہ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ نگران حکومت انتقامی کاروائیو ں پر اتر آئے اس کا کام صرف شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے لیکن اس حکومت نے سابقہ تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں جن پراجیکٹس پر کام ہورہا تھا ان کو بھی رکوا رہے ہیں لیکن ایسے اوچھے ہتھکنڈے کسی کام نہیں آئیں گے انہیں چاہئے کہ وہ آئین کے مطابق 90روز میں الیکشن کروائیں تاکہ صوبہ میں آئین و قانون کے مطابق حکومت قائم ہو،ا س موقع پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی صفیہ جاوید چوہدری، رخسانہ الٰہی بھی موجود تھیں سٹی گجرات سے دیگر شرکاء میں چوہدری محمد اشرف ریحانیہ،امجد پرویز بٹ، چوہدری شہزاد گل، چوہدری حسنین اصغر،میاں پرویز پگانوالہ، ملک اسحاق اعوان، محمد حنیف حیدری،ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ،چوہدری جاوید سراج،مہر عمر ساجد، راجہ افضل پہلوان،عالمگیر بوبی پہلوان،حاجی منظور حسین ڈار،حاجی نصراللہ کھوکھر،ڈاکٹر احسان ملہی، چوہدری سلیم کمبوہ،چوہدری تنویر حسین،چوہدری ارشاد وڑائچ،سید نسیم حسن شاہ،مہر محمد الیاس،و دیگر بھی موجود تھے