Published: 02-02-2023
گجرات(چوہدری نصیر افضل سے)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر رات گئے چھاپہ‘ نگران حکومت کا شرم ناک اقدام ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ممتاز بزنس مین (رہنما پاکستان مسلم لیگ ق)چوہدری عمران اسلم وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے کہ اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی پاکستان کے ایک نامور اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ جو کہ دو بار پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں‘ اُن کی رہائشگاہ پر ایسے چھاپہ مارا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو پکڑنا ہو‘ رات کے اندھیرے میں نقاب پوش پولیس ہلکاروں نے چادر اور چادریواری کا تقدس پال کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر میں گھس کر ایک بدترین مثال قائم کی ہے‘ اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران بالخصوص چوہدری پرویزالٰہی نے ہمیشہ صلح جوئی اور مفاہمانہ سیاست کی ہے‘ اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے‘ کبھی بھی ملکی اداروں کی عزت اور توقیر پر حرف نہیں آنے دیا‘ لیکن جس انداز سے سابق وزیراعلیٰ اور اُن کی فیملی کی بے توقیری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ اس پر مقتدر حلقوں کو بھی سوچنا چاہیے۔ اور اس بات کاپتہ لگانا چاہے کہ وہ کونسی قوتیں ہیں جو چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کو اُن کے اصولی موقف سے ہٹانا چاہتیں ہیں‘ پولیس کی اس دہشت گردانہ کارروائی پر مسلم لیگیوں سمیت تمام اہلیان گجرات میں غم و غصہ پایا جاتا ہے‘ اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں سے چوہدری پرویز الٰہی یا اُن کے ساتھیوں کو ڈرا دھمکا لیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے‘ مسلم لیگی کارکنان اپنے قائدین کے کندھے سے کندھا ملا کھڑے ہیں اور اُن کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔