Published: 02-02-2023
گجرات(چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان مسلم لیگ گجرات سٹی کی صدر محترمہ بی بی ثمیرہ الٰہی نے گجرات ظہور الٰہی ہاؤس سے جی ٹی ایس چوک تک نکلنے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات والوں نے آج شارٹ کال پر ثابت کر دیا کہ انکے دل چوہدری وجاہت حسین،چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری مونس الٰہی کیساتھ دھڑکتے ہیں گجرات والے چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی کے علاوہ کسی کو نہیں مانتے خواہ ن ف ش م جو بھی آجائے انکی جگہ کہیں موجود نہیں، انہوں نے کہا کہ میرے پرانے بھائیوں کو بھی یہ علم ہو گا کہ میرے والد چوہدری ظہور الٰہی شہید پر بھی جھوٹے اور بے بنیاد پرچے ہوئے مگر ایسی کاروائی جو آج انہوں نے کی ایسی مثال نہیں اور آج انہوں نے بہت ہی گرا ہوا کام کیا جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جس طرح نگران اور وفا ق ملکر پرچے بنا رہے ہیں میرے اوپر بھی انہوں نے کیس بنا دیا ہمارے خاندان کے ہر فرد پر پرچے دے رہے ہیں اگر پوچھیں کونسا کیس تو کہتے ہیں یہ نہیں پتہ مگر کیس ضرور ہے محترمہ ثمیرہ الٰہی نے کہا کہ میرا ارادہ نہیں تھا کہ اس طرح باہر آکر خطاب کروں کیونکہ آج تک ایسا نہیں ہو ا کہ ہمارے گھر کی خواتین ایسے باہر آئی ہوں مگر تمام ساتھیوں بھائیوں بہنوں کی مشکور ہوں جنہوں نے شارٹ نوٹس پر بھرپور نمائندگی دکھائی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ساتھی فون پر یا آکر کہہ رہے ہیں کہ آپ حکم کریں ہم اینٹ سے اینٹ بجا دینگے مگر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا جس سے ہماری خدمت پر لفظ آئے اگر پر امن احتجا ج کرنا چاہتے ہیں تو وہ سب کا حق ہے اور ہم انکے مشکور ہیں جو مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہ کام ہمیں ڈرا نہیں سکتے اور نہ ہمار ے حوصلے پست کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ساتھ ہے اور آپ کی دعائیں ہیں انشاء اللہ مخالفین کے ہر اقدام پر انکے خلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں اور رہیں گے، انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو جب اللہ تعالیٰ نے موقع دیا کہ انہوں نے گجرات کیلئے کام کیا جس کی وجہ سے آج شارٹ نوٹس میں بھائیوں بہنوں کا جم غفیر یہاں موجود ہے ہمارے ارادے ایسے ہتھکنڈوں سے اور زیادہ پختہ ہوئے ہیں۔