چوہدری پرویز الٰہی‘ مونس الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپے کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے‘ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

Published: 02-02-2023

Cinque Terre

گجرات(چوہدری نصیر افضل سے) گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ کے خلاف مسلم لیگی خواتین اور دیگر رہنما سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ سمیرا الٰہی نے کی۔ احتجاجی ریلی ظہور الٰہی ہاؤس سے نکالی گئی۔ ریلی میں ریلی میں سینئر نائب صدر سٹی گجرات امجد پرویز بٹ اور چیئر مین نشان حیدر گروپ شیخ شہکاز اسلم، وکلاء تنظیم سمیت سماجی حلقوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے دوران شرکاء نگران حکومت، پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ریلی مچھلی چوک، شاہدولہ گیٹ، چوک نواب صاحب، فیصل گیٹ، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم، پلے کارڈ تھام رکھے تھے۔

اشتہارات