Published: 03-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات اورنگزیب سدھو کے حکم پر چیف آفیسر چوہدری فیاض وڑائچ‘ چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصر اللہ کنگ نے جی ٹی روڈ پر چوتھے روز بھی شجرکاری کاپودا لگایاانہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورتی کے حوالے سے ماڈل شہر بنائینگے اور گجراتیوں کو ایک بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، کیونکہ ہم نے ہمیشہ ہی اپنے شہر کو صاف ستھرا اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام کررہے ہیں،ہمارے ملازمین صبح سے لے کر شام تک شہر کی صفائی ستھرائی میں اہم کردارادا کررہے ہیں، تمام سپروائز اور سینٹری انسپکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے ساتھ بیوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی اہم کردارادا کریں اور جہاں جہاں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کوئی کام ہو تو اس کو صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ وہاں پر بہترین پھول اور پھلدار پودے لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو ایک خوبصورتی دیکھنے کو نظر آئے اور کہا کہ شہر کو صاف ستھرا کرنا اور اس میں خوبصورتی لانا ہمارا اولین مشن ہے،ہم نے ہمیشہ شہر کو خوبصورت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور انشاء اللہ شہر کی خوبصورتی میں بہتری لائینگے۔