Published: 03-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیاتھانہ کڑیانوالہ میں درج ہونے والے مقدمہ کے مدعی راہنما ن لیگ و سابق ناظم محمد علی گجر کے مطابق 23جنوری کی رات میں اور ان فیملی ممبران گھر میں موجود تھے کہ اشتہاری مجرم احسن نے سات نامعلوم ملزمان کے ساتھ میرے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اس دوران چوہدری وجاہت حسین اور ان کا بیٹا چوہدری موسیٰ الٰہی میرے گھر کے باہر گاڑی میں موجود رہے اور یہ سارا وقوعہ چوہدری وجاہت حسین اور چودھری موسیٰ الٰہی کی ایما پر ہوا مدعی محمد علی نے الزام لگایا کہ چوہدری وجاہت حسین اور چودھری موسی الہی مجھے قتل کرانا چاہتے ہیں چوہدری وجاہت حسین اور موسی الٰہی کے خلاف اقدام قتل سمیت آٹھ سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے یاد رہے کہ چوہدری وجاہت حسین اور انکے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الہیٰ کے خلاف قبل ازیں لاہور کے تھانہ میں بھی ایک مقدمہ درج کیا جا چکا ہے جبکہ سول ہسپتال کوٹلہ واقعہ کی درج ایف آئی آر میں کراس وریژن کے تحت چوہدری موسی الہی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔