Published: 05-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی بڑی کاروائی،شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔192 بوتل شراب برآمدتفصیلات کے مطابقSP/Inv مزمل حسین کی زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SI عدنان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھنی چوک جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔دوران ناکہ بندی ایک مشکوک کار کو چیک کیا گیا پچھلی سیٹ سے شراب برآمدہونے پر ملزم محمد شفیق ولد محمد اسلم سکنہ کھاریاں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے شراب سپلائی کی کوشش کو نا کام بنا دیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 192بوتل شراب برآمدہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔