تمام انتظامی افسران سروس ڈیلیوری پر توجہ مرکوز کریں، میگا پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے‘ نوید حیدر شیرازی

Published: 05-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کمشنر گجرات/ گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا تمام انتظامی افسران سروس ڈیلیوری پر توجہ مرکوز کریں، میگا پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، افسران ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں، تمام افسران دفتری اوقات میں اپنے ہانے دفاتر میں میں موجود رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس گجرات میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل کمشنرز قیصر نعیم، واصف بشیر کھوکھر، ڈپٹی کمشنر گجرات محمد اورنگزیب سدھو، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ذوالقرنین حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نوید السلام ورک، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ اس موقع پر موجود تھے کمشنر گجرات و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا گجرات ڈویژن میں اس وقت 641 ترقیاتی اسیکموں پر کام جاری ہے جن پر 167 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، ضلع گجرات میں 368اسکیموں منڈی بہاوالدین میں 189، حافظ آباد میں 52 اور ضلع وزیرآباد میں میں 32 اسکیموں پر کام جاری ہے کمشنر گجرات و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ضلع گجرات کے میگا پراجیکٹس سماں ڈنگہ بائی پاس روڈ، سروس موڑ فلائی اوور، لکھنوال ایکسپریس وے، راجر فلائی اور سرائے عالمگیر، شادی وال تا چک گلاں روڈ،100 بیڈڈ لکھنوال ہسپتال اور ضلع منڈی بہاوالدین میں دو رویہ سٹرک منڈی بہاوالدین تا سرائے عالمگیر، دو رویہ سڑک امراں تا شاہنہ لوک، پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور ضلع حافظ آباد میں یونیورسٹی آف حافظ آباد، اپگریڈیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد، دو رویہ سٹرک ایم ٹو تا کوٹ سرور انٹرچینج کو ترجیعی بنیادوں پر مکمل کیاجائے، کمشنر گجرات و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ دیا جائے جہاں مزید فنڈز درکار ہے فوری طور پر متعلقہ محکموں سے درکار فنڈز حاصل کئے جائیں، منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے ہر مرحلہ پر میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سٹرکوں کے اطراف گھاس اور جھاڑیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے میڈینز، گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنائی جائے، افسران باقاعدگی سے ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کریں دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفتر میں موجود رہیں اور شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اشتہارات