Published: 06-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ممتاز بزنس مین چوہدری جمشید رسول وڑائچ (ملہی گروپ) نے چناب آرچرڈ فیز iiکا وزٹ کیا‘ اس موقع پر ممتاز بزنس مین چوہدری عمران اسلم وڑائچ سے خصوصی ملاقات کی‘ ملاقات میں چناب آرچرڈ فیزiiکی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی‘ ممتاز بزنس مین چوہدری عمران اسلم وڑائچ کا کہنا تھا کہ چناب آرچرڈ گجرات شہر کی پرائم لوکیشن پر واقع ایک ایسی کالونی ہے جو شہر کے نزد ترین ہے‘ جہاں پر چھوٹے بڑے بزنس مین‘ تاجر اور عام عوام کی پہنچ ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہے کہ چناب آرچرڈ فیزiiوسیع پیمانہ کا منصوبہ ہے‘ بلاشبہ چناب آرچرڈ فیزiکا منصوبہ جو مکمل ہو چکا ہے‘ اور جہاں پر جدید دور کی تمام تر سہولیات موجود ہیں‘ جن میں جدید سکیورٹی سسٹم‘ کشادہ سٹرکیں‘ گیس‘ بجلی‘ واٹر سپلائی‘ پارک سمیت آرچرڈ میں بسنے والوں کیلئے خوبصورت پارک بھی مہیا کیا گیا ہے‘ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے جس کا کوئی ثانی نہیں‘ اس موقع پر مرزا امجد‘ چوہدری افتخار وڑائچ‘ سرفراز جہانگیر بٹ اور دیگر بھی موجو دتھے۔