گجرات پولیس: اسلحہ برادروں کیخلاف آپریشن: 4ملزمان گرفتار‘ 4عدد رائفل برآمد

Published: 07-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات: پولیس کا اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔ مختلف کاروائیوں کے دوران 4ملزمان گرفتا ر، 4عدد رائفل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کااسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل محمد اکرم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ SI صغیر احمد بھدرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئے 3 نا جائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ شبیر احمد ولد محمد زمان سکنہ لالہ موسیٰ 2۔ محمد عمران ولد محمد اسلم سکنہ فیصل آباد 3۔ محمد زمان ولد محمد بشیر سکنہ بھکڑیوالی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل 222بور،رائفل 223بور، رائفل کاشنکوف اور درجنوں روند برآمد کر لئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SI عدنان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ بردار محمد ابو بکر ولد محمد صدیق سکنہ خانیوال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے رائفل 223بوربرآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

اشتہارات