Published: 07-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا ڈی پی او محمد فیصل کامران کا سیشن کورٹ و خصوصی عدالت کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران نے سیشن کورٹ و خصوصی عدالت کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،دوران وزٹ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں کو چیک کیا اور احسن انداز میں ڈیوٹی سرانجام دینے پر لیڈی کانسٹیبل کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ڈی پی او نے عدالت کے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ بغیر چیکنگ کسی کو بھی عدالت ہائے کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے اورسیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔