اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا

Published: 07-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے مختلف حصوں ڈسپنسری،وارڈز،آپریشن تھیٹرکا معائنہ کیا اور ہسپتال میں آئے مریضوں سے دستیاب سہولیات کے بارے دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں صفائی، ڈاکٹر و طبی عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، مریضوں مفت ادویات فراہم کی جائیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔

اشتہارات