Published: 07-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا ڈی پی او محمد فیصل کامران کا امام بارگاہ 19 بلاک کا دورہ ڈی پی او نے مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 19 پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈی پی او نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے بریف کیا اور الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت دی، امام بارگاہ کی انتظامیہ نے ملاقات میں فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر سرگودھا پولیس کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر ڈی پی سرگودھا کا کہنا تھا کہ تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق تحفظ فراہم کیا جائے گا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔