Published: 08-02-2023
لندن: برطانیہ میں میٹ پولیس افسر کو 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے اعتراف اور دیگر 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے میٹ پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کو 36 سال قید کی سزا سنائی ہے جس میں انھیں لازمی 30 سال جیل میں گزارنا ہوں گے جب کہ 6 سال پیرول پر رہ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کو 2021 میں جنسی جرائم کی شکایتیں ملنے پر برطرف کرکے مقدمہ چلایا گیا تھا۔تفتیش کے دوران میٹ پولیس افسر نے 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور 85 خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کا اعتراف کیا تھا۔ عدالت میں 10 سے زائد متاثرہ خواتین نے پولیس افسر کے خلاف گواہی دی تھی۔ڈیوڈ کیرک میٹ پولیس میں شمولیت سے قبل فوج میں بھی رہے تھے۔سابق فوجی صرف خواتین کو زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا بلکہ تشدد بھی کرتا اور کئی خواتین پر پیشاب بھی کیا۔ جن خواتین نے اس عمل سے منع کیا انھیں مارا پیٹا اور جیل میں بند کرنے کی دھمکی دی۔جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد ڈیوڈ ان خواتین کو الگ مقام پر رکھتا اور انھیں نہ تو گھر والوں سے ملنے دیتا اور نہ بچوں سے بات کرنے کی اجازت ہوتی تھی وہ ان خواتین پر بیلٹ کوڑے کی طرح برساتا تھا۔