Published: 09-02-2023
ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملکی اداروں کو زلزلے سے متاثرہ شام اور ترکیہ کو امداد پہنچانے کے لیے فضائی پُل بنانےکا حکم دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے انسانی ہمدردی کے لیے بنائے گئے ادارے کو شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ ممالک میں فوری امداد مہیّا کرنے کے لیے ایک فضائی پل بنانے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت ترکیہ اور شام کو بلا رکاوٹ امدادی سامان کی فراہمی کے لیے کی گئی ہے۔ سعودی ویلفیئر ادارے نے ان ہدایات کی روشنی میں امدادی سامان کی پیکنگ سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جب کہ ایوی ایشن فضائی روٹ کو ترتیب دے رہا ہے۔خیال رہے کہ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کے حکم پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ایک مہم بھی شروع کی ہے جس کے تحت طبی سامان، ادویہ ،رہائش کے لیے خیمے، خوراک کا سامان جمع کیا جا رہا ہے۔6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ ہے۔