لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری موسیٰ الٰہی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

Published: 09-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگی رہنما چودھری موسیٰ الٰہی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی موسیٰ الٰہی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔ عدالت نے 15 فروری تک موسیٰ الٰہی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ چودھری موسیٰ الٰہی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر فائرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، مجھے خدشہ ہے گجرات پولیس گرفتار کر لے گی۔ چودھری موسیٰ الٰہی سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے اور این اے 62 گجرات سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ن لیگی رہنما نے موسیٰ الٰہی خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کروایا ہے۔

اشتہارات