چوہدری شافع حسین سے حاجی سرفرازکی ملاقات

Published: 09-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما وصدر کبڈی فیڈریشن پاکستان چوہدری شافع حسین سے حاجی سرفراز احمد وڑائچ نے لاہور میں ملاقات کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیکر مبارکباد دی اورانہیں اپنی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا حاجی سرفراز احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ گجرات کی سیاست میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین اور چوہدری چوہدری شافع حسین جس سیٹ سے بھی الیکشن لڑینگے ہم انکی مکمل حمایت کرینگے اور انکی کامیابی کیلئے اپنے بھرپور وسائل کو بھی برؤے کار لائینگے چوہدری شجاعت حسین وضع دار‘اچھے اخلاق کے مالک ہیں انکے صاحبزادے بھی اپنے والد کی طرز پر سیاست کررہے ہیں عوام کی خدمت اور تابعداری انکا مشن ہے۔

اشتہارات