Published: 10-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے تھانہ لکسیاں کا سرپرائز وزٹ کیا،دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، حوالات، ملازمین کی رہائش،سرکاری گاڑیوں اور فرنٹ ڈیسک روم کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا واضح حکم ہے کہ کسی بھی جرم کے سرزد ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او مقدمے کا فوری اندراج کرے گا۔آئی جی پنجاب کے اس واضح حکم کے باوجود مقدمات کا اندراج نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔