Published: 11-02-2023
کیف: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کی جانب سے داغے گئے 71 میزائلوں میں سے 61 کو فضا میں ہی مار گرایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل نے کہا ہے کہ روس کے 8 سے زائد جنگی طیاروں نے یوکرین پر 71 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔یوکرین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے بحیرہ کیسپین اور روس کے شہر وولگوڈونسک سے پرواز بھری تھی جب کہ بحری جہاز سے کروز میزائل بھی داغے گئے۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یوکرین سرزمین پر گرنے والے 10 کے قریب میزائلوں نے کتنی تباہی مچائی۔دوسری جانب روس کا دعویٰ ہے کہ اس کے تمام میزائل اپنے اہداف پر یوکرین میں گرے اور اس کی افواج یوکرینی فوج کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس روس نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے حملہ کردیا تھا باوجود اس کے کہ امریکی اور مغربی قوتوں نے روس کو جنگ مسلط کرنے سے باز رہنے کو کہا تھا۔