گجرات سے پہلی گر فتاری دونگاعمران خان کو دوتہائی اکثریت دلوائینگے انکے وزیراعظم بننے سے پاکستان کی تقدیر بدلے گی: سلیم سرور جوڑا

Published: 11-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر، سٹی ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ جب گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا تو گجرات میں سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔ میں نے گرفتاری دینے کے لئے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 2 چک مہمدہ ڈیرہ سید ضیغم شاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید نثار حسین کاظمی، سید ضیغم عباس کاظمی، ندیم شمع ملہی، بلال معروف بٹ نے بھی خطاب کیا۔ جب چوہدری سلیم سرور جوڑا یو سی 2 چک مہمد پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ (ن) لیگ بھی اب مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ یہ مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے آتے ہیں کہ میں تبدیلی لاؤں گا، نظام بدلوں گا، سیاسی باتیں روٹین کی ہوتی ہیں، 35 سالوں سے یہی سنا جاتا ہے کہ یہ تقدیر بدل دے گا، نظام بدل دے گا، مگر صرف ایک لیڈر آیا ہے جس نے کوشش کی کہ کوئی بہتری لائے۔ مڈل کلاس کے لئے بہتری لائے مگر اس کو حکومت اس طرح دی اور ان کے ساتھ ان لوگوں کو اتحادی بنوا دیا جو 35 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے۔ خان صاحب نے جب بھی تبدیلی لانے، بہتری لانے کی بات کی تو ان اتحادیوں نے انہیں کام نہیں کرنے دیا۔ خان صاحب حکومت چھوڑنے کیلئے بھی تیار تھے۔ عمران خان کی نیت ٹھیک ہے وہ پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ سفید پوش بندوں کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ پہلے ہی یہ باتیں کرنا شروع کر دیتے تھے کہ خان صاحب کا کام مُک گیا ہے۔ اگلے الیکشن میں PTI کا کوئی بھی شخص ٹکٹ نہیں لے گا وہ ڈلیور نہیں کر سکے۔ وہ کہتے تھے خان صاحب کی مقبولیت 7 فیصد رہ گئی ہے۔ اب ان کو ہٹا دینا چاہئے۔ 9 اپریل کو خان صاحب کو ہٹایا تو ان کی مقبولیت کا گراف بڑھتا ہوا دنیا نے دیکھا ہے۔ جب حکومت تبدیل ہوتی ہے تو لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کی ہیں مگر خان صاحب کی حکومت تبدیل ہوتے ہی عوام ان کے ساتھ سڑکوں پر آگئے۔ 10 اپریل کو پورا پاکستان سڑکوں پر آگیا۔ میرا سیاست میں آنا عمران خان کا ساتھ دینا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔

اشتہارات