شہباز گل نے رمیش کمار سے نازیبا بیان پر گھر جاکر معافی مانگ لی

Published: 12-02-2023

Cinque Terre

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے نازیبا بیان دینے پر ڈاکٹر رمیش کمار سے گھر جاکر معافی مانگ لی۔شہباز گِل پی ٹی آئی کے منحرف رکن ڈاکٹر رمیش کمار کے خلاف بیان بازی اور بیانات پر اُن سے معافی مانگنے پہنچے اور کہا کہ مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا‘۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔شہباز گل کی معافی پر رمیش کمار نے کہا کہ ’غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، ٹیلی ویژن پر مجھے جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیاجاتا ہے‘۔رمیش کمار نے اس کے ساتھ ہی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کیس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ کو احساس ہوگیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے‘۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے گزشتہ سال رمیش کمار پر ٹیلی ویژن شو پر بیٹھ کر نازیبا الفاظ استعمال کیےتھے۔ جس کے بعد شہباز گل اور رمیش کے درمیان کیس اسلام آباد کچہری میں ہتک عزت کیس زیر التوا تھا۔

اشتہارات