Published: 12-02-2023
انقرہ: ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ایسے میں دنیا بھر سے امداد بھی کی جا رہی ہے تاہم ایک پاکستانی نے متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے شاندار طریقے سے امداد کی نئی مثال قائم کردی۔ ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق امریکا میں ترک سفارت خانے میں آکر ایک پاکستانی شخص نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 30 ملین ڈالرز جو پاکستانی 8 ارب اور 50 کروڑ بنتے ہیں،خاموشی سے عطیہ کردیے۔پاکستانی شخص نے سفارت خانے کے عملے کو اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کی امداد متاثرین تک ایسے پہنچے کی ایک ہاتھ دے تو دوسرے کو خبر تک نہ ہو۔نام و نمود کی لالچ سے عاری پاکستانی شہری کے جذبہ ہمدردی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے بھی خاموش مددگار کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی شہری کے جذبہ خدمت کو شاندار الفاظ میں سراہا۔