ٹورنٹو کے میئر خاتون مشیر کیساتھ جنسی تعلقات پر مستعفی

Published: 12-02-2023

Cinque Terre

اٹاوہ: کینیڈا میں ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری نے اپنی اسٹاف خاتون سے جنسی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو کے میئر نے اپنے اسٹاف میں شامل 31 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وبا کے دوران ہم دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔جان ٹوری نے مزید بتایا کہ یہ تعلقات ایک سال تک جاری رہا تاہم رواں برس کے آغاز پر باہمی رضامندی کے ساتھ اختتام پذیر بھی ہوگیا اور وہ خاتون بھی شہر چھوڑ کر جا چکی ہیں۔ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری نے اُن خاتون کا نام نہیں بتایا تاہم اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلکہ اہلیہ اور خاندان سے معافی مانگی۔جان ٹوری نے کہ اہلیہ اور خاندان کا اعتماد توڑنے پر شرمندہ ہوں۔ اپنی اس حرکت پر معذرت خواہ ہوں جس سے اہل خانہ کے جذبات مجروح ہوئے۔خیال رہے کہ جان ٹوری نے 2014 میں میئر کا عہدہ سنبھالا تھا اور 2018 کے الیکشن میں بھی انھیں فتح حاصل ہوئی تھی۔ اب میئر کے لیے ضمنی الیکشن ہوں گے۔

اشتہارات