روسی حاملہ خواتین کا بچوں کی پیدائش کیلیے ارجنٹائن منتقلی کے رجحان میں اضافہ

Published: 13-02-2023

Cinque Terre

بیونس آئرس: روس سے ایک ارجنٹائن جانے والی ایک پرواز میں 33 حاملہ خواتین سوار تھیں، بچوں کو جنم دینے کے لیے ارجنٹائن منتقل ہونے کی حیران کن وجہ سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف چند ماہ کے دوران بچوں کی ولادت کے لیے 5 ہزار سے زائد روس سے حاملہ خواتین کی ارجنٹائن پہنچیں کیوں کہ اس صورت میں بچوں کو شہریت مل جاتی ہے۔بچوں کی شہریت کے لیے روس سے حاملہ خواتین کی ارجنٹائن آمد کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ یہ ہے کہ ارجنٹائن میں روس سے زیادہ آزادیٔ اظہار رائے سمیت بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔عمومی طور پر ارجنٹائن آنے والی روسی حاملہ خواتین نیشنل مائیگریشن ایجنسی کو اپنے دورے کی وجہ سیر و تفریح بتاتی ہیں تاہم اصل وجہ نومولود کے لیے ارجنٹائن کی شہریت حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے مضبوط اور کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست کے مطابق ارجنٹائن کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو 171 ممالک میں فری ویزا کی سہولت حاصل ہے۔

اشتہارات