امریکی طیاروں نے کینیڈا پر پرواز کرنے والی مشکوک شے کو مار گرایا

Published: 13-02-2023

Cinque Terre

واشنگٹن: امریکا کے جنگی طیاروں نے کینیڈا کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والی ایک مشکوک شے کو مار گرایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الاسکا کی سرحد کے قریب یوکون کے علاقے میں فضا میں ایک مشکوک شے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ملکیت بھی ظاہر نہیں کی گئی تھی۔امریکی اور کینیڈین فضائیہ نے ہائی الرٹ جاری کیا اور مشترکہ کارروائی کے دوران امریکا کے ایف-22 طیارے نے ناقابل شناخت شے کو فضا میں نشانہ بناکر تباہ کردیا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کامیاب آپریشن کے بعد امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں صدر جوبائیڈن نے مشکوک شے کی باقیات کو ڈھونڈ کر اس کا جائزہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے اپنی فضائی حدود میں ایک مشکوک شے کو مار گرایا تھا اور اس سے قبل چین کے ایک جاسوسی غبارے کو بھی فضا میں تباہ کیا گیا تھا جس پر چین نے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔

اشتہارات