محمد حسین وٹو کی درخواست: لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ پھانبڑہ کے علاقہ سے 5مرد‘2خواتین‘ 6بچوں برآمد: ہائیکور کے روبرو پیش

Published: 14-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے مرکزی صدر محمد حسین وٹو کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ قادر آباد عمران شفیع نے تھانہ پھانبڑہ تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا سے 5مرد، 2خواتین، 6بچوں کو بھٹہ خشت سے برآمد کرکے ہائیکورٹ کے روبرو پیش کردیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بھٹہ مزدوروں کو آزاد کردیا، اس موقع پر ساجد بھٹی،شوکت علی، ملک اقبال اعوان کھوکھر بھی موجود تھے، یادرہے کہ بھٹہ مزدوروں نے عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے مرکزی صدر محمد حسین وٹو کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی تھی، چوہدری شاہد پرویز کاہلوں ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب عدالت میں پیش ہوئے،صدر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب محمد حسین وٹو نے ایس ایچ او تھانہ قادر آباد عمران شفیع کو بھٹہ مزدوروں کو برآمد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔

اشتہارات